0
Thursday 18 Mar 2021 23:47

تحریک جاری رکھیں گے راستے میں جیل بھی آئے گی اور اقتدار بھی، مولانا فضل الرحمان

تحریک جاری رکھیں گے راستے میں جیل بھی آئے گی اور اقتدار بھی، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جیل جانے کا حوصلہ نہیں تو سیاست میں آتے کیوں ہیں؟۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریکیں رکتی نہیں چاہے سب ساتھ نہ رہیں، ایک آدھ ساتھ نہ رہے تب بھی منزل کی طرف پیشرفت جاری رہتی ہے، اس راستے میں جیل بھی آئے گی اور اقتدار بھی۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا اگر عوام سپورٹ کر رہے ہیں تو اکیلی جماعت بھی تبدیلی لے آتی ہے، پی ڈی ایم پر ایسے حالات آتے رہتے ہیں، خوش اسلوبی سے اس کو آگے بڑھائیں گے۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ مورچے تبدیل ہوتے رہتے ہیں، سیاست آگے بڑھنے کا نام ہے، حکمرانوں کو سکون کی نیند نہیں سونے دیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 922281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش