0
Friday 19 Mar 2021 12:24

اسرائیلی وزیراعظم کی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بن سکتے، امارات

اسرائیلی وزیراعظم کی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بن سکتے، امارات
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل اور دیگر عرب ریاستوں کے ساتھ آئندہ ماہ ہونے والی سمٹ کو ملتوی کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل اور دیگر عرب ریاستوں کے ساتھ ابوظبی میں طے شدہ سمٹ کو فی الحال ملتوی کر دیا ہے اور عرب ممالک کے ایک حکمراں کو اپنی الیکشن مہم کا حصہ بنانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ سمٹ آئندہ ماہ اپریل میں رکھی گئی تھی جس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی شرکت کرنا تھی۔ اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو اپنی الیکشن مہم کا حصہ بناکر استعمال کر رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد نے اسرائیلی وزیراعظم کے ایک دعوے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے جس میں نیتن یاہو نے ایک عوامی ریلی سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ ابوظبی کے ولی عہد نے انہیں فوری طور پر اسرائیل میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی تھی۔ْ

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ متحدہ عرب امارات نیتن یاہو کی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بننا چاہتا جس کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ وہ الیکشن تک اپنا دورہ ملتوی کر دیں جسے کل طے کیا جانا تھا۔ اماراتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای اسرائیل کے کسی بھی انتخابی عمل کا ابھی اور کبھی بھی حصہ نہیں بنے گا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے گزشتہ روز ریڈیو پر خطاب میں کہا تھا کہ وہ 23 مارچ کے بعد الیکشن کے خاتمے پر خلیجی ملک کا دورہ کریں گے اور وہ الیکشن سے قبل ابوظبی نہیں جائیں گے بلکہ الیکشن کے بعد ہی دورہ کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال اگست سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد سے اب تک اسرائیلی وزیراعظم کئی بار یو اے ای کا دورہ ملتوی کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 922340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش