0
Saturday 20 Mar 2021 17:16

لاپتہ افراد کا مسئلہ ہمارے نظام انصاف کیلئے چیلنج اور آزمائش ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

لاپتہ افراد کا مسئلہ ہمارے نظام انصاف کیلئے چیلنج اور آزمائش ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کے ہونے کے باوجود ماورائے آئین اور قانون اقدامات کئے جاتے ہیں اور نظام انصاف کا مذاق اڑایا جاتا ہے، رات کی تاریخی میں گھروں پر دھاوے بولے جاتے ہیں، خواتین اور بزرگوں کی توہین کی جاتی ہے اور ان کے سامنے ان کے بچوں کو مارتے پیٹتے لیکر جاتے ہیں اور ایسا خوف کا ماحول پیدا کر دیا جاتا ہے کہ کوئی نام لے نہ سکے کہ کون اٹھا کر لے گیا ہے۔ ایک بیان میں علامہ حسن طفر نقوی نے مزید کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ہمارے نظام انصاف کے لئے چیلنج اور آزمائش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے ورثاء کئی سالوں سے دربدر کی ٹھوکریں کہا رہے ہیں مگر ان کو کوئی بتانے والا نہیں کہ ان کے پیارے کہاں ہیں، وہ زندہ بھی ہیں کہ نہیں، ہماری عدالتوں کی آزامائش ہے کہ وہ ثابت کریں کہ یہ عدالتیں صرف سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے لئے نہیں بلکہ ایک عام غریب انسان کے لئے بھی فوری انصاف فراہم کرتی ہیں، ورنہ عوام کا دوسرے اداروں کی طرح اپنے نظام انصاف سے بھی اعتبار اٹھ جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 922568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش