0
Sunday 21 Mar 2021 06:11

ووٹ چوری کرنیوالی حکومت کون سے الیکٹرول ریفارمز چاہتی ہے؟ شاہد خاقان عباسی

ووٹ چوری کرنیوالی حکومت کون سے الیکٹرول ریفارمز چاہتی ہے؟ شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ووٹ چوری کرنے والی حکومت کون سی انتخابی اصلاحات چاہتی ہے؟ یہاں حکومت پریزائیڈنگ افسران اٹھا کر لے جاتی ہے، اگر ووٹنگ مشین لے گئی تو پھر کیا ہوگا؟ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو حکومت خود ووٹ چوری کرتی ہو، وہ حکومت کون سے الیکٹرول ریفارمز چاہتی ہے؟ پریزائیڈنگ افسر تو بول سکتے ہیں مگر مشین تو بول بھی نہیں سکتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ فواد چوہدری میرے چھوٹے بھائی ہیں، وہ بتا دیں الیکٹرونک ووٹنگ کیا ہے، پھر میں ان کو بتا دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈیم ایم) تتر بتّر نہیں ہوسکتی، پپلز پارٹی کو حق ہے اختلاف رائے کا، ہم ناراض نہیں ہیں۔ رہنما نون لیگ کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کا اداروں کے خلاف کوئی اسٹیٹمنٹ نہیں دیکھا، میں جاوید لطیف کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا، انہیں معافی مانگنی چاہیئے تھی۔

 
خبر کا کوڈ : 922663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش