0
Tuesday 23 Mar 2021 23:19

کسان تحریک کو ختم کرنے والے سب سے بڑے سماج مخالف ہیں، اکھلیش یادو

کسان تحریک کو ختم کرنے والے سب سے بڑے سماج مخالف ہیں، اکھلیش یادو
اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ و اترپردیش کے سابق وزیراعلٰی اکھلیش یادو نے کہا کہ جو بھی کسانوں کی تحریک کو ختم کرنا چاہتے ہیں وہ سماج کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ اکھلیش یادو ضلع میرٹھ کی تحصیل موانا میں مخدوم پور شاہراہ پر واقع نواب گنج کسان ڈگری کالج میں دھن سنگھ کوتوالی کی مورتی کی نقاب کشائی کے بعد عوامی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسان صرف ہمارا پیٹ نہیں بھرتا بلکہ ہمیں کپڑے بھی پہناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے روز اول سے کسان تحریک کی حمایت کی ہے اور یہ حمایت آخری دم تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی کسانوں کی تحریک کو ختم کرنا چاہتے ہیں وہ سماج کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے احتجاجی کسان اپنے حقوق کے علاوہ کوئی اضافی چیز نہیں مانگتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 923053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش