0
Friday 26 Mar 2021 17:53

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بچوں پر بھی وار

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بچوں پر بھی وار
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑوں کے ساتھ بچوں پر بھی وار جاری ہیں، ایک دن میں مجموعی طور پر 548 مثبت کیسز سامنے آ گئے۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر نے بچوں کو بھی نشانے پر رکھا ہوا ہے، ایک دن میں 49 بچے کورونا وائرس کا نشانہ بن گئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر اسلام آباد میں ایک سال سے 10 سال کی عمر کے 5 ہزار 291 بچے کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز ایک سے دس سال کے 49 بچے جبکہ 31 سے 45 سال کے 169 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 1 فی صد رہی، اسلام آباد میں مجموعی طور پر 53 ہزار 684 کورونا کے مثبت کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 589 ہے، 81 سال سے زائد عمر کے اب تک 499 افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں، اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث شرح اموات ایک فی صد ہے۔
خبر کا کوڈ : 923593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش