0
Friday 26 Mar 2021 23:56

حضرت علی اکبرؑ کی سیرت اور کردار نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

حضرت علی اکبرؑ کی سیرت اور کردار نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ بسلسلہ یوم ولادت حضرت علی اکبر علیہ السلام و یوم جوان جامعۃ المصطفیٰ خاتم النببین جیکب آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شبیہ پیغمبر حضرت علی اکبر علیہ السلام کی سیرت اور کردار نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے۔ آپ اپنے عظیم کردار اور علم و معرفت کے باعث شبیہ پیغمبر کہلائے، حدیث مبارکہ کے مطابق رجب اللہ کا مہینہ ہے اور شعبان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مہینہ ہے جبکہ رمضان المبارک امت مسلمہ کا مہینہ ہے۔ ہمیں چاہئے کہ شعبان کے مہینے میں ذکر خدا اور عبادت و عبودیت الٰہی کے ذریعے خدا سے تقرب حاصل کریں اور اس مبارک مہینے میں روزے رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کے شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، پینے کا صاف پانی صحت اور صفائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے مگر افسوس کہ اکیسویں صدی میں بھی ہم تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے ہم مجبور ہو کر پرائیویٹ اسکولوں کا رخ کرتے ہیں جبکہ صحت و صفائی اور دیگر خدمات میں حکومت اپنے فرائض انجام دینے سے غافل نظر آتی ہے۔ اس موقع پر تقریب سے حاجی سیف علی ڈومکی، علی شیر لغاری، شیر محمد بلال اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین کے طالبعلم سید عبدالغفور شاہ اور غلام مہدی ڈومکی نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 923639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش