0
Saturday 27 Mar 2021 17:58

نلتر سانحے میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علامہ صادق جعفری

نلتر سانحے میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علامہ صادق جعفری
اسلام  ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے کہا ہے کہ نلتر میں پیش آنے والا دلخراش واقعہ قابل مذمت ہے، شہر کراچی کی عوام غم کی اس گھڑی میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے امن و امان کے بہت دشمن ہیں جو اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئیں گے، اسے لوگ ہمیشہ موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں، ان فرقہ وارانہ فساد ڈالنے والے اگر راہ راست پر نہ آئیں تو ان پر قانون کی گرفت مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ امن و امان کے صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان کو چاہیئے کہ جلد از جلد مجرمان کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں۔
خبر کا کوڈ : 923774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش