0
Wednesday 31 Mar 2021 11:59

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 دن میں 12 ہزار سے زائد اموات

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 دن میں 12 ہزار سے زائد اموات
اسلام ٹائمز۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 77 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 کروڑ 82 لاکھ 42 ہزار 488 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 4 ہزار 370 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 20 لاکھ 53 ہزار 179 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 95 ہزار 905 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 39 لاکھ 50 ہزار 411 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 64 ہزار 138 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 10 لاکھ 97 ہزار 154 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 69 لاکھ 46 ہزار 220 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 697 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 35 لاکھ 86 ہزار 796 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 17 ہزار 936 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 25 لاکھ 64 ہزار 58 ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 924437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش