0
Wednesday 31 Mar 2021 18:59

حفیظ شیخ کا پاکستان میں کوئی اسٹیک نہیں تھا، محمد زبیر

حفیظ شیخ کا پاکستان میں کوئی اسٹیک نہیں تھا، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا پاکستان میں کوئی اسٹیک نہیں تھا اور اُن کے تمام اثاثے اور فیملی بھی باہر تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ حفیظ شیخ جب بھی پاکستان آئے وزارت سنبھالنے آئے اور جب بھی وزارت ختم ہوتی ہے وہ واپس چلے جاتے ہیں۔ محمد زبیر نے کہا کہ حماد اظہر کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہیں، حماد اظہر عوام کے نمائندے اور جوابدہ ہیں، وہ جونیئر بھی ہیں اور اُن کے لئے چیلنجز بھی بہت ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے معیشت کے چیلنج حل ہوجائیں گے تو ایسا کچھ نہیں ہورہا بلکہ پاکستان کی معیشت خراب سے خراب ہوجائے گی۔

محمد زبیر نے کہا کہ شبلی فراز نے خود کہا مہنگائی کی وجہ سے حفیظ شیخ کو نکالا گیا جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی منہگائی بڑھتی چلی گئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ لگتا نہیں کہ حفیظ شیخ کے جانے سے منہگائی کم ہوجائے گی جبکہ حکومت کا مہنگائی تسلیم کرنا ہماری سب سے بڑی فتح ہے۔ ترجمان نواز شریف نے مزید کہا کہ خطے میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح ڈبل سے زیادہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 924488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش