0
Tuesday 6 Apr 2021 09:59

تحریک لبیک کیساتھ معاہدے کو قرارداد کی شکل دینے کیلئے کمیٹی قائم

تحریک لبیک کیساتھ معاہدے کو قرارداد کی شکل دینے  کیلئے کمیٹی قائم
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کیساتھ طے شدہ معاہدہ کے مسودے کو قرار داد کی شکل دینے کیلئے حکومت نے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔ ذرائع  کے مطابق حکومت نے تحریک لبیک کے ساتھ طے شدہ معاہدہ کے مسودے کو قرار داد کی شکل دینے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی ہے۔ خصوصی کمیٹی تحریک لبیک کے ساتھ کیے گئے معاہدہ کو قرارداد کے ذریعے پارلیمنٹ سے منظوری لینے کیلئے پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ 17 فروری کو تحریک لبیک نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن 10 فروری کو وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی نے انھیں یقین دہانی کرائی تھی کہ حکومت 20 اپریل تک فرانسیسی سفیر کو گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر احتجاجا ً پاکستان سے ملک بدر کرنے کے حوالے سے اقدامات کرے گی اور اس معاملے پر پارلیمنٹ سے بھی منظوری لے گی۔
خبر کا کوڈ : 925540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش