0
Wednesday 7 Apr 2021 11:24

لیگی سینیٹرز کا صادق سنجرانی سے انہیں آزاد گروپ کی حیثیت میں تسلیم کرنے کا مطالبہ

لیگی سینیٹرز کا صادق سنجرانی سے انہیں آزاد گروپ کی حیثیت میں تسلیم کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن بنچوں پر الگ گروپ تشکیل پانے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز نے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور ان سے "آزاد حزب اختلاف" کی حیثیت سے برتاؤ کرنے کو کہا ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے سینیٹ کے چیئرمین کو آگاہ کیا کہ ان کے گروپ میں 27 سینیٹرز شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوان کی فنگشنل کمیٹیوں کے معاملے میں ان سے علیحدہ مشاورت کی جائے۔ نذیر تارڑ کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز مصدق ملک، رانا مقبول احمد اور افنان اللہ خان تھے۔ پیر کو سینیٹ کے پہلے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے نذیر تارڑ نے اعلان کیا تھا کہ 5 جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن ارکان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سید یوسف رضا گیلانی کی حزب اختلاف کے رہنما کی حیثیت سے حمایت نہیں کی تھی اور انہوں نے اپوزیشن بنچوں پر آزاد گروپ کی حیثیت سے بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 925775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش