0
Thursday 18 Aug 2011 00:52

عدالتی حکم عدولی کے ذمہ دار زرداری ہی نہیں ق لیگ بھی ہے، نواز شریف

عدالتی حکم عدولی کے ذمہ دار زرداری ہی نہیں ق لیگ بھی ہے، نواز شریف
لاہور:اسلام ٹائمز۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، انہوں نے کہا کہ ساری پارٹیاں عوام کے پاس جائیں اور عوام پاکستان اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ چار ماہ قبل بھی آصف زرداری کو فون کرکے نئے انتخابات کا مشورہ دیا تھا، صدر زرداری سے کہا تھا کہ نئے انتخابات سے مایوسی کے بادل چھٹ جائیں گے۔ اگر حکومت اپنی معیاد خود کم کررہی ہے تو اسے عوام کی طاقت سے ہی جانا چاہئے۔ حکومت کو گھر بھیجنے کی ذمہ داری عوام کی ہے، کوئی ادارہ غیر آئینی طور حکومت کو گھر بھیجنے کا فیصلہ نہ کرے ایسی صورت حال میں عوام کی ذمہ داری ہے کہ کوئی ان کے مینڈیٹ سے نہ کھیلے۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ لانگ مارچ کی نوبت آئے، انہوں نے ملکی مفاد میں زرداری کا ساتھ دیا، میڈیا کے طعنے سنے تاہم مایوسی نظر آئی تو حکومت چھوڑ کر باہر آگئے، پیپلزپارٹی کے ساتھ چل کر دیکھا کہ ان تلوں میں تیل نہیں ہے۔ عوام کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں، معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔ پاکستان میں جمہوریت ناکام نہیں بلکہ بدنام ہوئی ہے، حکومت کی ناکامی کی وجہ سے جمہوریت بدنام ہورہی ہے۔ حکومت کو جمہوریت ناکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سپریم کورٹ کی حکم عدولی کا ذمہ دار صرف صدر زرداری نہیں مسلم لیگ ق بھی ہے۔ مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی کے مفادات مشترکہ ہیں۔ حالات خراب ہوں تو نئے انتخابات کرانے میں حرج نہیں ہوتا 1993ء میں حالات خراب ہونے پر میں نے بھی وقت سے پہلے الیکشن کرا دیئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 92684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش