0
Thursday 15 Apr 2021 23:54

سابقہ حکمرانوں نے بجلی کی پیداوار بڑھانے کی بجائے بلڈنگز بنائیں، امتیاز علی تاج

سابقہ حکمرانوں نے بجلی کی پیداوار بڑھانے کی بجائے بلڈنگز بنائیں، امتیاز علی تاج
اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امتیاز علی تاج نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں، جنہوں نے بجلی کی پیداوار بڑھانے کی بجائے اپنی بلڈنگز بنائی۔ ایک بیان میں ترجمان وزیر اعلیٰ جی بی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ لوڈشیڈنگ سے پیدا صورتحال سے باخبر ہیں اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کرنے کے احکامات صادر کر چکے ہیں۔ بالخصوص افطار، تراویح اور سحری کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہدایت جاری کی ہیں، تاہم سابقہ حکومتوں کی بجلی کی پیداوار بڑھانے کی طرف عدم توجہی کی وجہ سے بجلی کی طلب اور رسد میں واضح فرق پیدا ہوا ہے۔ شہری علاقوں میں زیادہ طلب کے سبب لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں بجلی رسد بڑھے گی تو لوڈشیڈنگ میں واضح کمی نظر آئے گی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ اور کنٹیجنٹ ملازمین کے مستقلی کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ خود دھرنے میں موجود ملازمین کا بھی یہی مطالبہ ہے کہ سکروٹنی کا عمل مکمل کر کے جعل سازی سے بھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقلی کی لسٹ سے باہر نکالا جائے تاکہ کسی اہل اور پڑھے لکھے بیروزگار فرد کا حق نہ مارا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کے نوسرباز دھرنے کے شرکاء سے جھوٹ بول کر ان کے زخموں کو کرید رہے ہیں۔ عوام ان نوسربازوں کی حقیقت سے بخوبی واقف ہیں۔ سکروٹنی کا عمل مکمل ہوگا تو ان نوسربازوں کے چہرے سے پردے ہٹیں گے۔ اور اسی بات کا انہیں خوف ہے کہ کہیں ان کی چوری اور رشوت خوری نا پکڑی جائے۔
خبر کا کوڈ : 927442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش