0
Sunday 18 Apr 2021 16:54

شاہ خالد ایئر بیس سعودیہ میں اہم فوجی تنصیبات پر حملہ

شاہ خالد ایئر بیس سعودیہ میں اہم فوجی تنصیبات پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے اپنی پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں شاہ خالد ایئر بیس کے خلاف ڈرون آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے یو اے وی یونٹ نے خمیس مشیط (سعودی عرب کے جنوب مغرب) میں شاہ خالد ایئر بیس کے خلاف 2k  قاصف ڈرون طیاروں  کے ذریعہ دفاعی کارروائی کی ہے۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر خدا نے چاہا تو اس حملے نے ایک حساس فوجی نقطہ کو نشانہ بنایا جس کو درست نشانہ سے منہدم کیا گیا ہے۔

جنرل سریع نے کہا کہ یہ کارروائی سعودی اتحاد کی جارحیت اور یمن کے مسلسل محاصرے کو بڑھانے پر اپنے دفاع میں کی گئی ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یمنی فوج نے گذشتہ ہفتے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ اس کے یمنی میزائل اور ڈرون یونٹ نے 11 میزائلوں کے ذریعے آرامکو آئل سائیٹ پر کامیابی کے ساتھ حملہ کیا تھا جس میں جیزان میں پیٹریاٹ سسٹم اور اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 927904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش