0
Sunday 18 Apr 2021 21:08

بلتستان یونیورسٹی اور بوسٹن کالج آف آرکیٹیکچر کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ

بلتستان یونیورسٹی اور بوسٹن کالج آف آرکیٹیکچر کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ
اسلام ٹائمز۔ بلتستان یونیورسٹی اور بوسٹن کالج آف آرکیٹیکچر کے مابین تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔ باہمی تعاون کے دستاویز پر بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور بوسٹن کالج آف آرکٹیچر کے وائس پرزیڈینٹ ڈاکٹر وکٹوریا لپٹک نے دستخط کیے۔ اس مفاہمتی یاد داشت کے تحت بلتستان یونیورسٹی میں شعبہ " آثار قدیمہ و تہذیبی مطالعہ" کے قیام کے لیے تکنیکی و فنی تعاون کیا جائے گا، جس میں بلتستان یونیورسٹی کے مذکورہ شعبے میں لائبریری کا قیام، ڈیجٹیل آرکائیوز بنانے اور فیکلٹی و طلبہ کے تعلیمی دورے شامل ہیں۔ دونوں اداروں کے مابین باہمی تعاون کی مختلف جہتوں کے بارے میں گزشتہ ایک سال سے گفت و شنید جاری تھا۔ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر اس مفاہمتی یاد داشت پر آن لائن دستخط ہوئے۔ آن لائن میٹنگ میں بلتستان یونیورسٹی سے وائس چانسلر کے ہمراہ ڈآئریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکر، ڈائریکٹر لنکیجز ڈاکٹر اشتیاق حسین، سیکریٹری ٹو وائس چانسلر ذیشان علی اور لیکچرار بینظیر شامل تھیں۔ بوسٹن کالج سے وائس پزیزنٹ کے علاوہ ڈیزائن سٹڈیز کے ڈین پروفیسر ڈآن ہنسکر، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایلینی گلیکاس اور شعبہ کی معلمات آنا ہرمسن اور شالاہڈیمی شریک تھیں۔
خبر کا کوڈ : 927908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش