0
Tuesday 20 Apr 2021 01:24
آج شیخ رشید کے گھر کا گھیراو ہوا ہے تو کل جرنیلوں کے گھروں کا گھیراو ہوگا 

عمران خان حکومت کرنے کے لیے نہیں صرف مزے کے لیے آئے ہیں، عمران کو لانے والے حالات کا سامنا کریں، جاوید ہاشمی 

عمران خان حکومت کرنے کے لیے نہیں صرف مزے کے لیے آئے ہیں، عمران کو لانے والے حالات کا سامنا کریں، جاوید ہاشمی 
اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں جو صورتحال ہے قتل و غارت کا منظر لاہور نے دیکھا ہے، یتیم خانہ چوک پر لوگ نبی کریم کی محبت میں بیٹھے تھے، عمران خان کو لانے والے اب حالات کا سامنا کریں، حکومتی 20 ایم این ایز تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے پر سیاست چھوڑ دیں گے۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھاکہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر بے پناہ پابندیاں ہیں، پاکستان میں کوئی شخص بھی حضور کی حرمت پر جان دینے سے انکار نہیں کرے گا، خادم رضوی جب دنیا سے گئے تو لوگوں نے دیکھا کہ کیسے لوگوں نے جنازے میں شرکت کی، شیخ رشید کے گھر کا اس کے محلے والوں نے ہی گھیراو کیا ہوا ہے، عمران خان حکومت کرنے کے لیے نہیں صرف مزے کرنے کے لیے آئے ہیں، عمران کو لانے والے حالات کا سامنا کریں، عمران خان نے جو آج تقریر کرنی ہے میں پہلے ہی سنا دیتا ہوں، تمام سیاسی جماعتیں لبیک یا رسول اللہ کی تحریک کو تنہا نا چھوڑیں، مولانا فضل الرحمان نے اچھا بیان دیا ہے، حکومتی 20 ایم این ایز کو جانتا ہوں اگر ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا تو وہ سیاست  چھوڑ دیں گے، آج شیخ رشید کے گھر کا گھیراو ہوا ہے تو کل جرنیلوں کے گھروں کا گھیراو ہوگا، جو آئینی اور قانونی راستہ ہے اس کے مطابق کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا، اس نعرے کو کسی صورت ختم ہونے نہیں دیں گے، اب میڈیا سیٹھوں کا میڈیا ہے اتنے موثر انداز میں میڈیا پر کنٹرول میں نے آج تک نہیں دیکھا۔
خبر کا کوڈ : 928148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش