0
Monday 26 Apr 2021 21:03

حکمران اپنی شاہ خرچیاں بند کریں تو غریبوں کا سالہا سال چولہا جلے گا، شاہد رضا

حکمران اپنی شاہ خرچیاں بند کریں تو غریبوں کا سالہا سال چولہا جلے گا، شاہد رضا
اسلام ٹائمز۔ بیروزگاری، غربت، مہنگائی، پانی کی قلت اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ستائے غریب عوام ماہ رمضان میں گھبرائے یا نہ گھبرائے حکمرانوں کو ضرور گھبرانا چائیے۔ کورونا اور مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ دیہاڑی دار طبقہ کیلئے دن بھر محنت مزدوری کے باوجود بھی دو وقت کا کھانا مشکل ہو گیا ہے۔ صوبائی حکومت خصوص ریلیف کے ذریعے داد رسی کرے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی امامیہ کونسل گلگت بلتستان کے جنرل سکریٹری شاہد رضا نے امامیہ کونسل آفس سے جاری ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ماہ رمضان اپنے نفس کے محاسبے اور دوسروں کے احساس کا نام ہے۔ حکمرانوں کو سادگی اپناتے ہوئے عوام کا دکھ درد محسوص کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اعصاب شکن بجلی لوڈشیڈنگ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا صوبائی حکومت بجلی کی پیداوار فوری بڑھا نہیں سکتی ہے تو بجلی کی منصفانہ تقسیم تو ان کے اختیار میں ہے۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ گلگت بلتستان جیسے علاقے میں رہتے ہوئے بھی پانی بجلی جیسی انسانی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا ریاست مدینہ میں عدل و انصاف کو بنیادی اہمیت حاصل تھا۔ اسلامی فلاحی مملکت اور مثالی اسلامی معاشرے کا قیام، عدل کی بالادستی اور بلاتفریق مذہب و ملّت انصاف کی فراہمی کے بغیر ناممکن ہے۔ ہمارے حکمرانوں کی تو عیاشیاں ہیں جو لگژری گاڑیاں، پرتعیش دفاتر اور گھروں میں اے سی، اسپیشل بجلی کی لائن کے علاوہ ان کے گھروں کیلئےخصوصی ٹرانسفارمر کی فراہمی ریاست مدینہ کا طرز حکمرانی تو نہیں جبکہ غریب دال چپاتی کیلئے ہیٹر استعمال کرے تو آسمان سر پر اٹھایا جاتا ہے۔ حکمرانوں کو اندازہ ہے سحری کے وقت بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کتنے گھرانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہونگے اور بچے بچیاں اور بزرگوں نے بغیر سحری کے روزے رکھے ہوئے ہونگے۔ حکمرانوں کو خبر نہیں یا بے حس ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے حکمران اور بیوروکریٹس اپنے دو چار دنوں کی شاہ خرچیاں کم کریں تو غرباء کیلئے پورا سال دسترخوان بچھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ماہ رمضان المبارک میں اہل ثروت افراد کو بھی غرباء، مساکین اور دیہاڑی دار طبقہ کی مدد کیلئے میدان میں آنے کی ضرورت ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 929373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش