0
Friday 30 Apr 2021 04:37

این اے 249 کا معرکہ پیپلز پارٹی نے جیت لیا، قادر مندوخیل کامیاب

این اے 249 کا معرکہ پیپلز پارٹی نے جیت لیا، قادر مندوخیل کامیاب
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل جیت چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقے کے 276 پولنگ اسٹیشنز کے تمام نتائج آگئے ہیں، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل 16156 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

کالعدم ٹی ایل پی کے نذیر احمد 11125ووٹ لے کر تیسرے، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال 9227 ووٹ لے کر چوتھے، تحریک انصاف کے امجد آفریدی 8922 ووٹ لے کر پانچویں اور ایم کیوایم پاکستان کے محمد مرسلین 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کراچی نے این اے 249 کی اس نشست پر قادر مندوخیل کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 929948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش