0
Sunday 2 May 2021 19:51

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کو بی جے پی کے مقابلے میں 193 سیٹوں پر سبقت

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کو بی جے پی کے مقابلے میں 193 سیٹوں پر سبقت
اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال میں برسر اقتدار ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے 202 نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی 77 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ ابتدائی راؤنڈ میں اپنے قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی کے شوویندو ادھیکاری کو پیچھے چھوڑنے کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے نندیگرام سیٹ پر ہلکی برتری حاصل کرلی ہے۔ ریاستی اسمبلی میں 294 نشستیں ہیں جن میں سے 292 انتخابات ہوئے ہیں۔ دو امیدواروں کی موت کی وجہ سے ان نشستوں پر انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ کانگریس اور اے جے ایس یو ایک نشست پر برتری اور دو سیٹوں پر آزاد امیدوار آگے ہیں۔ ترنمول کانگریس شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ اور جنگل محل علاقوں میں برتری حاصل کررہی ہے۔ دوسری جانب ہوڑہ، ہگلی، بانکورہ ، پوربا اور مغربی بردوان اضلاع میں بھی ٹی ایم سی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 930340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش