0
Sunday 2 May 2021 18:33

ملتان، یوم علی کا پہلا ماتمی جلوس بخیریت اپنے اختتام کو پہنچ گیا، بھاری نفری تعینات 

ملتان، یوم علی کا پہلا ماتمی جلوس بخیریت اپنے اختتام کو پہنچ گیا، بھاری نفری تعینات 
اسلام ٹائمز۔ وطن عزیز پاکستان کو بحرانوں اور مشکلات سے نجات دلانے کا واحد حل داماد پیغمبر حضرت امام علی (ع)کی تعلیمات پر عمل کرنا ہے، جن جرات و بہادری سے جنگ خیبر سمیت دیگر جنگوں میں آپ نے اسلام دشمن قوتوں کو جہنم فی النار کیا، آج امت مسلمہ کو اسی جذبے پر متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں، دن رات سازشوں میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صدر تحفظ عزاداری کونسل پاکستان خاور شفقت بھٹہ، مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز، سید حسنین علی بخاری نے لائسنسدار انجینئر مہر سخاوت علی اور مہر محمد اکرم کے زیراہتمام امام بارگاہ و مسجد ابوذر غفاری سنٹرل جیل موڑ وہاڑی روڈ پر یوم ضربت حضرت علی ابن ابی طالب کے سلسلے میں ماتمی جلوس کی قیادت کے موقع پر عزاداروں سے خطاب میں کیا۔ جس میں زوار حسین لنگاہ بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں، انشااللہ دونوں بھائیوں کا یہ اتحاد تاقیامت قائم و دائم رہے گا، ملک وقوم کی خاطر اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے، جلوس میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا، شرکا نے چہرے پر ماسک اور ہاتھوں پر سینی ٹائزر کا استعمال کیا گیا، ماتمی جلوس اپنے مقررہ وقت سے پہلے دربار غلام یاسین شاہ بخاری پر بخیر وعافیت اختتام پذیر ہوا، اس موقع پر سیکورٹی اہلکار اور ریسکیو1122 کی گاڑیاں موجود تھیں جو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 930356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش