0
Sunday 2 May 2021 21:00

وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ، ویڈیو وائرل

وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ، ویڈیو وائرل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وزیراعظم عمران خان اپنی گاڑی خود چلا کر اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، احساس ریڑی بان پروجیکٹ، رمضان سستا بازار اور دیگر پروجیکٹ کا جائزہ لیا اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے تاثرات بھی سنے، ان کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے جی 11 مرکز کا دورہ بھی کیا اور دکانداروں سے گفتگو کی۔ انہوں نے انہیں ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو بھی چیک کیا اور اسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہیں چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 930363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش