0
Sunday 14 Aug 2011 16:43

افغانستان،صوبہ پروان گورنر ہاؤس کے کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 19 ہلاک، 37 زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

افغانستان،صوبہ پروان گورنر ہاؤس کے کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 19 ہلاک، 37 زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
کابل:اسلام ٹائمز۔ وسطی افغانستان میں گورنر ہاؤس کے کمپاؤنڈ پر خودکش حملوں میں پولیس اہلکاروں و سرکاری ملازمین سمیت انیس افراد ہلاک اور سینتیس زخمی ہو گئے۔ افغان صوبہ پروان میں آج صبح طالبان نے گورنر ہاؤس کے کمپاؤنڈ پر اس وقت دھاوا بولا جب گورنر ہاؤس میں اعلٰی سطح کا اجلاس جاری تھا۔ کئی خودکش حملہ آوروں نے کمپاؤنڈ میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ صوبہ پروان کے مرکزی سرکاری اسپتال انتظامیہ نے انیس ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ سینتیس زخمی بھی اسپتال لائے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت بیشتر سرکاری ملازم ہیں۔ گورنر پروان عبدالبشیر سلنگی کا کہنا ہے کہ چھ خودکش بمبار عمارت میں داخل ہوئے تھے۔
دیگر ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان میں گورنر ہاوٴس پر خودکش حملے میں انیس افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے گورنر پروان عبدالبشیر سالانگی کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بولا۔ گورنر نے فون پر افغان ٹی وی کو بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 6 ہے، جنہوں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی ہیں۔ وزیر داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کے مطابق حملے میں 5 پولیس اہلکار سمیت 19 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 37 زخمی ہیں، گورنر نے بتایا کہ حملہ آور اس وقت گورنر ہاوٴس میں گھسے جب وہاں سرکاری اجلاس ہو رہا تھا۔ گورنر کے مطابق حملہ آور عمارت کے اندر ہیں اور سیکیورٹی اہلکار ان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 91801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش