0
Sunday 9 May 2021 01:27

اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں مئی کیلئے اضافہ کردیا

اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں مئی کیلئے اضافہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ اوگرا نے مئی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 10.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل میں سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 9.76 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی جبکہ اوگرا نے سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں بھی 0.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کااضافہ کر دیا ،سوئی نادرن کیلیے ایل این جی کی قیمت 9.96 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔ اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
خبر کا کوڈ : 931593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش