0
Tuesday 11 May 2021 17:52

الگ رویتِ ہلال کمیٹی کے بیان سے کوئی تعلق نہیں، وفاق المدارس الشیعہ

الگ رویتِ ہلال کمیٹی کے بیان سے کوئی تعلق نہیں، وفاق المدارس الشیعہ
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ کی طرف سے عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے الگ رویت ہلال کمیٹی تشکیل دینے کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہے کہ خبر قطعی طور پر نا درست ہے، 9 مئی کو ادارہ کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد افضل حیدری کی طرف سے علماء کرام اور مومنین کے نام جاری کردہ خط میں چاند نظر آنے کی اطلاع دینے کی خواہش کی گئی تھی، یہ خط وفاق المدارس اور جامعۃ المنتظر کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر موجود ہے، جس میں کسی علیحدہ کمیٹی بنانے کا اشارہ تک نہیں ہے۔ اعلامیہ میں بھی واضح کیا گیا ہے کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی طرف سے گذشتہ ماہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے نام خیر سگالی خط میں شرعی ضابطوں اور وحدت کے تقاضوں کے مطابق چاند کے اعلان کی خواہش کی گئی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 931962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش