0
Saturday 15 May 2021 16:39

این سی او سی کا کل سے ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا اعلان

این سی او سی کا کل سے ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پبلک ٹرانسپورٹ کو کل سے بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر، لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان کی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی جبکہ صوبائی چیف سیکریٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ فورم نے عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز کے نفاذ کا جائزہ لیا اطمینان کا اظہار کیا۔ فورم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں خصوصاً ملک بھر میں عوام کی طرف سے تعاون کو سراہا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام بین الصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو پہلے دی گئی تاریخ 17 مئی کے بجائے 16 مئی 2021ء سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ریلوے 70 فیصد کے ساتھ اپنے آپریشن کو برقرار رکھے گا جبکہ 17 مئی سے تمام دفاتر، بازار اور دکانیں کھل جائیں گی جنہیں رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی جبکہ دفاتر میں پچاس فیصد عملے کے ساتھ عمومی اوقات کار دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 932663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش