0
Wednesday 19 May 2021 11:41

لاہور، مال روڈ پر پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا یکجہتی فلسطین مارچ

لاہور، مال روڈ پر پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا یکجہتی فلسطین مارچ
اسلام ٹائمز۔ تاریخی درسگاہ پنجاب یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے مال روڈ پر مارچ کیا گیا۔ یکجہتی فلسطین مارچ میں پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم فلسطینی طلبہ نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی مارچ مال روڈ پر استنبول چوک سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچا۔ مارچ میں دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔ مارچ کے شرکاء نے اسرائیلی مظالم کیخلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پلے کارڈز اور فلسطینی پرچم بھی اُٹھا رکھے تھے۔ مارچ کے شرکاء الجہاد الجہاد لبیک لبیک کے نعرے لگا رہے تھے۔
 
شرکاء کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری بالخصوص طلبہ اور نوجوانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور مسئلہ فلسطین کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جس کا وجود خطے میں ناامنی کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے اسرائیل کے وجود کا خاتمہ ضروری ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل کا وجود ختم کرکے مشرق وسطیٰ کو امن کا تحفہ دیا جائے۔ انہوں نے سلامتی کونسل سے بھی اپنا موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 933349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش