0
Friday 21 May 2021 17:34

باتیں اور بیانات بہت ہوچکے، اب فلسطین کیلئے عملی کردار ادا کیا جائے، علامہ ناظر عباس تقوی

باتیں اور بیانات بہت ہوچکے، اب فلسطین کیلئے عملی کردار ادا کیا جائے، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے مظلومین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کے لئے بعد از نماز جمعہ احتجاجی ریلیاں و مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ کراچی میں شیعہ علماء کونسل کی جانب سے مرکزی احتجاجی ریلی پہلوان گوٹھ حسینی جامع مسجد سے نکالی گئی، جس میں علماء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے فلسطین پر ناجائز صیہونی اسرائیلی فوج کے حملوں پر عالمی برادری کی خاموشی کو جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کا اتحاد ہی فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کو یقینی بناسکتا ہے، افسوس کے آج انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے چھوٹے معاملات پر واویلا کرنے والے جمہوریت پسند اور حق خود ارادیت کے دعویدار ممالک بھی گونگے بہرے ہوگئے ہیں، انہیں فلسطین میں انسانی جانوں کا ضیاع اور فلسطینیوں کی بستیاں مسمار ہوتی نظر نہیں آرہی، بچوں کے سامنے ماؤں کو مارا جارہا ہے، اس اسرائیلی بربریت کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، تمام امت مسلمہ کو مسئلہ فلسطین و کشمیر پر ایک موقف اختیار کنا چاہیئے، ہم مسلم حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ سرزمین انبیاء فلسطین کی آواز بن کر جراتمندانہ عملی اقدامات اٹھائیں، باتیں اور بیانات بہت ہوچکے اب ضرورت ہے کہ عملی کردار ادا کیا جائے۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء ریلی نے امریکی و اسرائیلی جھنڈوں کو آگ لگائی۔
خبر کا کوڈ : 933732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش