0
Monday 24 May 2021 21:30

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری ‏کردیا

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری ‏کردیا
اسلام ٹائمز۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری ‏کردیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ایس او پیز کے تحت مسافر گاڑیوں میں 50 فیصد مسافر بٹھانے ہوں ‏گے۔ بین الصوبائی، ضلعی سطح اور اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر عمل کیا جائے، ایس ‏او پیز کے خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ بسوں، کوچز میں مسافروں کیلئے ماسک لازمی، ایس او پیز پر عمل ‏کرنا ہوگا، بسوں، کوچز اڈوں پر ٹرانسپورٹرز کو کورونا سے متعلق آگاہی مہم چلانی ہوگی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے آئی جی، ایڈیشنل آئی جی، کمشنرز اور دیگر حکام کو مراسلہ جاری کرتے ‏ہوئے گائیڈ لائنز سے مطلع کیا ہے۔ سندھ حکومت نے شہر قائد میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کاروبار کے اوقات ‏صبح 5 بجے سے شام 6 بجے ہوں گے، بیکری اور ملک شاپ رات 12 بجے تک، ڈیپارٹمنٹل اور سپر ‏اسٹور شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ اور اتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 934296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش