0
Tuesday 25 May 2021 21:12

ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے 7 امیدواروں کے ناموں کا اعلان

ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے 7 امیدواروں کے ناموں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی الیکشن کمیشن نے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے قانون کی شق نمبر  60 کے مطابق ایرانی عوام کو آگاہ کرتے ہوئے 7 صدارتی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ گارڈین کونسل نے گذشتہ رات ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے لئے اہل امیدواروں کے ناموں کی نہائی فہرست وزارت داخلہ کو بھیج دی تھی۔ تیرہویں صدارتی انتخابات کے امید واروں کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔

1) سید ابراہیم رئیسی
2) سعید جلیلی
3) محسن رضائی
4) علی رضا زاکانی
5) سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی
6) محسن مہر علی زادہ
7) عبدالناصر ہمتی


قانون کی شق 66 کے مطابق امیدواروں کی طرف سے تبلیغات کا سلسلہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ناموں کے اعلان کے بعد سے شروع ہوجائے گا اور صدارتی تبلیغات کا سلسلہ ووٹنگ سے 24 گھنٹے قبل اختتام پذير ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ ایران میں تیرہویں صدارتی انتخابات 18 جون کو ہوں گے۔ ایرانی صدر حسن روحانی 2 مرتبہ صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے، ایران میں مسلسل 3 مرتبہ صدر بننے کی قانون میں اجازت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 934478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش