0
Friday 28 May 2021 12:39

ہمیں ایکسپورٹ پر توجہ دینی ہو گی، عمران خان

ہمیں ایکسپورٹ پر توجہ دینی ہو گی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل صنعت میں ہے جس کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ نوشہرہ میں رشکئی اسپیشل اکنامک زون کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل صنعت میں ہے، ملک کی ترقی صنعت کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ صنعتوں سے ملکی دولت میں اضافہ ہوتا ہے، دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک چین ہے، ہمیں چین کی ترقی سے سیکھنا ہو گا، رشکئی اقتصادی زون کے علاقوں کی زمینیں نہ بیچی جائیں بلکہ لیز پر دیں، ہمیں ایکسپورٹ پر توجہ دینی ہو گی. لوگ حیران ہیں کہ ہماری معاشی ترقی کی گروتھ 4 فیصد کیسے ہو گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جیسے جیسے معیشت بڑھے گی لوگ امپورٹس کی طرف جائیں گے جس کو روکنا ہے، پاکستان کا مستقبل انڈسٹریلائزیشن میں ہے، مغرب کی انڈسٹریلائزیشن پرانے طرزکی ہے، قوم سے کہتا ہوں اچھا وقت آنے والا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومیتں اورمرکزسرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، بدقسمتی سے پاکستان  میں سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات فراہم  نہیں کی گئیں، ہماری حکومت  ایکسپورٹس  کے فروغ کے لیے کام کررہی ہے، ماضی میں ملکی معیشت  تباہ تھی اورادائیگیوں کے لیے پیسہ نہیں تھا۔
خبر کا کوڈ : 934952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش