0
Friday 28 May 2021 19:48

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ کی نظر بندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ کی نظر بندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں مزید ایک ماہ کیلئے توسیع کر دی گئی ہے۔ سعد رضوی کو لاہور پولیس نے وحدت روڈ سے حراست میں لیا تھا اور ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر نقص امن کے تحت انہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ایک ماہ کیلئے نظر بند کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اب ان کی نظر بندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بار بھی نظر بندی کی توسیع نقص امن کے تحت ہی کی گئی ہے۔

قبل ازیں حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات میں تحریک لبیک کے گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا تھا تاہم ایسے کارکنوں اور رہنماوں کو رہا نہیں کیا گیا تھا جن کیخلاف نامزد مقدمات تھے۔ یاد رہے کہ پولیس اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان تصادم تین پولیس اہلکار اور چار تحریک لبیک کے کارکن جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ بھی حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف ان کے چچا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو خارج کر چکی ہے۔ ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ انتظامی معاملات میں عدالت مداخلت نہیں کر سکتی۔ 
خبر کا کوڈ : 935006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش