0
Sunday 30 May 2021 16:18

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کی سمری تیار کرلی گئی ہے جس میں پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں معمولی اضافے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھے جانے کی سفارش کی گئی ہے تاہم ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کو حتمی منظوری کے لیے سمری بھجوا دی گئی ہے تاہم وزیراعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 935382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش