0
Thursday 3 Jun 2021 19:41

ملی مجلس شرعی نے امریکہ کو دیئے گئے اڈے واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

ملی مجلس شرعی نے امریکہ کو دیئے گئے اڈے واپس لینے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ملی مجلس شرعی جو دینی مکاتب فکر کی ایک علمی مجلس ہے، کا اجلاس لاہور میں مولانا زاہدالراشدی کی زیر صدارت ہوا۔ علماء کرام نے مسلمان حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے مل کر عالمی سطح پر آواز اٹھائیں۔ مجلس نے فیٹف کے دباؤ پر اوقاف کے نئے قوانین کی مذمت کی اور حکومت سے انہیں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ علماء کرام نے تحفظ ناموس رسالت(ص) کے حوالے سے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں یورپی یونین کے دباؤ کو مسترد کر دے اور تحریک لبیک کے سربراہ اور بے گناہ کارکنوں کو رہا کرے اور اس پر سے پابندی ہٹائے۔ علماء کرام نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان میں اڈے دینا نہ صرف ملکی سالمیت کیخلاف ہے بلکہ اس سے ملک کی نظریاتی اساس بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔ علماء نے مطالبہ کیا کہ امریکہ کو دیئے گئے اڈے واپس لئے جائیں اور معاہدہ منسوخ کیا جائے۔

اجلاس میں مولانا عبدالرؤف ملک (متحدہ علماء کونسل)، مولانا مفتی شاہد عبید(جامعہ اشرفیہ)، مولانا جمیل الرحمٰن اختر (مجلس تحفظ ختم نبوت)، حاجی عبداللطیف خالد چیمہ (مجلس احرار اسلام)، حافظ ڈاکٹر حسن مدنی (جامعہ لاہور الاسلامیہ)، مولانا محمد توقیر عباس (جامعہ العروۃ الوثقیٰ)، حافظ محمد شفیق (تنظیم اسلامی)، مولانا غضنفر عزیز (جمعیت علماء اسلام(ف)، مولانا حافظ محمد نعمان حامد (النوز انسٹی ٹیوٹ)، مولانا محمد عثمان رمضان (پاکستان شریعت کونسل)،حافظ مجیب الرحمن انقلابی (جامعہ اشرفیہ)، مولانا محمد اسلم ندیم (علماء کونسل) اور دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس کے آخر میں کل وفات پا جانیوالے نائب ناظم اعلیٰ علامہ خلیل الرحمٰن قادری کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور اتحاد امت کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 936109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش