0
Monday 7 Jun 2021 21:45

18 سال سے زائد شہریوں کو مفت ویکسین دی جائیگی، نریندر مودی

18 سال سے زائد شہریوں کو مفت ویکسین دی جائیگی، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے بھارت بھر میں چلائی جا رہی ویکسینیشن مہم کے حوالے سے اٹھ رہے سوالات کے درمیان مودی حکومت نے آج ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اور ریاستوں کو ویکسین خریدنے کی ذمہ داری سے آزاد کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ مودی حکومت کی جانب سے گذشتہ سال کورونا کی پہلی لہر کے بعد لاگو کی گئی ’پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا‘ کا فائدہ دوسری لہر کے بعد بھی لوگوں کو دینے کے لئے اس کی مدت میں دیوالی تک توسیع کرنے فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز بھارتی عوام سے خطاب میں یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ریاستوں کے پاس ویکسینیشن سے متعلق 25 فیصد کام تھا، اس کی ذمہ داری اب بی جے پی حکومت اٹھائے گی۔

نریندر مودی نے کہا کہ ویکسین مینوفیکچررز سے ویکسین کی پیداوار کا 75 فیصد حصہ حکومتِ ہند خود خرید کر ریاستی حکومتوں کو مفت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی ریاستی حکومت کو اس ویکسین پر کچھ بھی خرچ نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ملک کے کروڑوں لوگوں کو مفت ویکسین مل چکی ہے، اب 18 سال کی عمر کے لوگ بھی اس میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں تیار شدہ ویکسین میں سے 25 فیصد، پرائیوٹ سیکٹر کے اسپتال براہ راست لے پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ اسپتال ویکسین کی مقررہ قیمت کے بعد ایک خوراک کے لئے زیادہ سے زیادہ 150 روپے ہی سروس چارج وصول کرسکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 936786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش