0
Tuesday 8 Jun 2021 22:55

ساتویں یوم تأسیس پر حشد الشعبی کیجانب سے پہلی عظیم فوجی پریڈ کا انعقاد

ساتویں یوم تأسیس پر حشد الشعبی کیجانب سے پہلی عظیم فوجی پریڈ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ عالیقدر مرجع تقلید آیت اللہ سید علی حسینی السیستانی کی جانب سے جاری ہونے والے فتوے پر داعش کے خلاف 13 جون 2014ء کے روز وجود میں آنے والی عراقی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کی جانب سے آج اپنے 7ویں یوم تأسیس پر دارالحکومت بغداد میں عظیم فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ اسلامی مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینلز نے حشد الشعبی کی فوجی پریڈ کی فوٹیج نشر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ سید علی سیستانی کی جانب سے جہاد کفائی کا فتوی صادر ہو جانے کے بعد داعش سے مقابلے کے لئے اہل تشیع و اہل تسنن مسلمانوں سمیت تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے دسیوں لاکھ عراقی شہریوں نے حشد الشعبی میں رضاکارانہ طور پر حصہ لیا اور پھر عالمی استکباری طاقتوں کی کھلی حمایت میں عراق و شام پر مسلط عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کو 3 سال کے قلیل عرصے میں ملک بھر سے نکال باہر کر دیا گیا۔

 
اس حوالے سے روسی خبررساں ایجنسی رشیاٹوڈے کا لکھنا ہے کہ حشد الشعبی نے اپنی ساتویں سالگرہ کی مناسبت سے 20 ہزار مجاہدین کے ہمراہ ایک عظیم فوجی پریڈ کا اہتمام کیا جس میں اس کی تمام فوجی یونٹوں کی نمائندگی کی گئی تھی۔ رشیاٹوڈے کا لکھنا تھا کہ حشد الشعبی کی جانب سے رواں ماہ کی 13 تاریخ کو بھی ایک عظیم جشن منایا جائے گا جس کے بعد حشد الشعبی بغداد سے مشرقی صوبے دیالی میں منتقل ہو جائے گی جس کے بعد اس کی فوجی یونٹس، گاڑیاں، فوجی سازوسامان اور اسلحہ بھی باقاعدہ طور پر "اشرف" فوجی اڈے میں پہنچا دیا جائے گا۔





خبر کا کوڈ : 937011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش