0
Monday 22 Aug 2011 20:17

کراچی میں پولیس ناکام ہو چکی ہے، افراسیاب خٹک

کراچی میں پولیس ناکام ہو چکی ہے، افراسیاب خٹک
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اے این پی کے سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس ناکام ہو چکی ہے۔ امن کی بحالی کے لیے شہر کو فوج کے حوالے کرنے کے آپشن پر غور کیا جائے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ اے این پی کا کوئی دہشت گرد ونگ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز تعینات تو کیے گئے ہیں لیکن انہیں واضح ہدایات نہیں دی گئیں، اس لیے شہر کو فوج کے حوالے کرنے کے آپشن پر غور کیا جائے۔ افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ مجرموں کو گرفتار نہ کرنے میں حکومت قصوروار ہے۔
خبر کا کوڈ : 93737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب