0
Sunday 13 Jun 2021 05:01

وفاق سندھ کی کاٹ نہ کرے، ہم تو پاکستان کارڈ کی بات کررہے ہیں، ناصر حسین شاہ

وفاق سندھ کی کاٹ نہ کرے، ہم تو پاکستان کارڈ کی بات کررہے ہیں، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے، سندھ کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق سندھ کی کاٹ نہ کرے، ہم تو پاکستان کارڈ کی بات کر رہے ہیں، سندھ کی ہر چیز میں کٹوتی کردی جاتی ہے، پی ایس ڈی پی میں سندھ کی سکیموں کو نظر انداز کیا گیا۔ وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ لگتا ہے وفاقی بجٹ الیکشن کے تناظر میں دیا گیا ہے، شائد پی ٹی آئی کو اپنے جانے کا علم ہوگیا ہے، اعداد و شمار میں کوئی ربط نہیں ہے، عام آدمی کیلئے کوئی ریلیف نہیں ہے، تنخواہوں میں صرف 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا جبکہ آئی ایم ایف کا بجٹ بھی آجائے گا۔

سعید غنی نے کہا کہ گندم کے بحران پر بنائے گئے کمیشن کی رپورٹ پر کیا کارروائی ہوئی، کارروائی اس لئے نہیں ہوئی کیوں کہ اس میں پی ٹی آئی کی اے ٹی ایمز شامل تھیں، بجٹ میں جو اعلانات کئے دیکھیں گے وہ کتنے پورے ہوتے ہیں، مہنگائی عروج پر ہے ان کے کنٹرول میں نہیں آرہی۔ سعید غنی نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں چھ سو ارب روپے ٹارگٹ رکھا ہے، اتنا ہدف پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں رکھا گیا، اگلے کچھ دنوں میں بجٹ کا پوسٹمارٹم ہوجائے گا، ان کی مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی دہشتگردی سے اللہ سب کو محفوظ رکھے۔
خبر کا کوڈ : 937792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش