0
Monday 14 Jun 2021 13:04

امریکہ پر واضح کر دیا ہے اڈے نہیں دے سکتے، گورنر پنجاب

امریکہ پر واضح کر دیا ہے اڈے نہیں دے سکتے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا لاہور میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ افغانستان کیلئے فوجی اڈے نہیں دے سکتے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کل کو ان اڈوں سے ڈرون نے اڑ کر افغانستان میں جا کر بمباری کی تو الزام ہم پر آئیگا، ہم نے بڑی مشکل سے لڑائی ختم کی ہے دوبارہ شروع نہیں کر کر سکتے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ہمسائیوں اور بھارت کیساتھ تعلقات اچھے چاہتے ہیں،  لیکن کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کرنے کا بھارت کو کوئی حق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے، جو فیصلہ کشمری کرینگے پاکستان ان کے ساتھ ہوگا، کشمیریوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا حق ہے۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی ریاست پورے کا پورا فلسطین کا علاقہ تھا، یہودیوں نے ناجائز قبضہ کرکے ایک ناجائز ریاست بنالی۔ انہوں نے کہا میں سلام پیش کرتا ہوں فلسطینی بچوں کو، جو کنکریوں کیساتھ ٹینکوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اسرائیل بمباری کرتا ہے تو کوئی نہیں کہتا ہے اسرائیل دہشتگرد ریاست ہے، عالمی برادری کو اپنا یہ دوہرا معیار ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسلامو فوبیا کیخلاف پوری دنیا میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 937989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش