0
Tuesday 15 Jun 2021 17:29

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر کام شروع

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر کام شروع
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر کام شروع کردیا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ادھوری تقریر کے معاملے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے، جس پر شہباز شریف نے ہوم ورک پر کام شروع کردیا۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک عدم اعتماد لانے پر غیر مشروط حمایت کا عندیہ دے دیا۔ قومی اسمبلی میں دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی شہباز شریف کو تحریک عدم اعتماد کا اختیار دے دیا۔

شہباز شریف نے نمبرز گیم پوری کرنے کے لیے سوچ بچار شروع کر دی، جس کے لئے پارٹی قائد نوا شریف سے مشاورت کے بعد مولانا فضل الرحمان سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان اور پارٹی قائد کے گرین سگنل ملنے کے بعد شہبازشریف اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تیاریاں شروع کر دیں گے۔ اس سے قبل اپوزیشن ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں کر چکی ہے۔ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تحریک کی کامیابی کی صورت میں معاملہ پھر وزیراعظم تک پر بھی جا سکتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 938186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش