0
Wednesday 16 Jun 2021 13:07

سعودی حکومت کا حج کی ادائیگی محدود کرنیکا فیصلہ شرعاً درست نہیں، متحدہ علماء محاذ

سعودی حکومت کا حج کی ادائیگی محدود کرنیکا فیصلہ شرعاً درست نہیں، متحدہ علماء محاذ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کا امسال فریضہ حج کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ از روئے شریعت درست نہیں، سعودی حج پالیسی کی تائید میں مفتی اعظم مصر ڈاکٹر شوقی علام کے بیان و فتوے پر عالم اسلام خصوصاً پاکستان کے جید علماء و مشائخ کو تحفظات ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں ملاقات کیلئے علماء کرام کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا محمد امین انصاری نے کہا کہ سعودی حکومت آئندہ سال تک کسی کے مرنے یا جینے کی ضمانت نہیں دے سکتی، جن مسلمانوں پر حج فرض ہو چکا ہے اور وہ اس سال حج نہیں کر سکے اور آئندہ سال مر گئے، تو اس کا گناہ یا ذمہ داری کس پر ہوگی۔

مولانا امین انصاری نے کہا کہ سعودی حکومت حالیہ حج پالیسی پر نظرثانی کرے، کیونکہ کورونا سے متعلق حفاظتی اقدامات کو بہتر سے بہتر بنانے کی گنجائش موجود ہے۔ ملاقات کرنے والے علماء کرام کے وفود میں مولانا انتظار الحق تھانوی، علامہ عبدالخالق فریدی، علامہ پیر احمد عمران نقشبندی، علامہ علی کرار نقوی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، مولانا مفتی محمد بخاری و دیگر شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 938348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش