0
Saturday 19 Jun 2021 16:18

گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے بڑا شیئر وفاقی حکومت نے دیا ہے، فواد چودھری

گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے بڑا شیئر وفاقی حکومت نے دیا ہے، فواد چودھری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نون لیگی حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے کچھ نہیں کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسکردو میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گلگت بلتستان میں لوکل گورنمنٹ نظام بحال کرنے کی ضرورت ہے اور خیبر پختونخوا حکومت لوکل گورنمنٹ کی نظام کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ اسکردو پریس کلب کو رواں ماہ خصوصی گرانٹ فراہم کریں گے۔ گلگت بلتستان کے لوگ بھی پاکستانی ہیں اور حکومت گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے جا رہی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم امن کے لیے سنجیدہ ہیں۔ مودی کی کشمیر پالیسی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں جبکہ کشمیر کاز کے لیے ہم نے اقتصادی قربانیاں بھی دی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے بڑا شیئر وفاقی حکومت نے دیا ہے اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے معاملے پر تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے جتنی پروازیں چلائی جا رہی ہیں اس کی ماضی میں مثالیں نہیں ملتیں۔ نون لیگی حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے کچھ نہیں کیا اور سڑکوں کی خراب حالت سابقہ حکومت کی نااہلی کا ثبوت دے رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 938907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش