0
Sunday 20 Jun 2021 15:17

یمنی مزاحمتی فورسز کیجانب سے ڈرون طیاروں کیمدد سے جارح سعودی اہداف پر وسیع جوابی حملہ

یمنی مزاحمتی فورسز کیجانب سے ڈرون طیاروں کیمدد سے جارح سعودی اہداف پر وسیع جوابی حملہ
اسلام ٹائمز۔ عرب و امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز کی جانب سے جارح سعودی فوجی اتحاد کے عسکری اہداف پر وسیع ڈرون حملے کئے گئے ہیں۔ امریکی نیوز چینل اسکائی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ یمن کی جانب سے 17 خودکش ڈرون طیاروں کی مدد سے سعودی فوجی اتحاد کے خلاف وسیع جوابی حملہ کیا گیا ہے جبکہ سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے حسب سابق دعوی کیا گیا ہے کہ اس نے 6 یمنی ڈرون طیاروں کو اہداف تک پہنچنے سے قبل ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس طرح کے آپریشنز میں یمن کی جانب سے ملکی سطح پر تیار کردہ پیشرفتہ ڈرون طیارے صماد-3 استعمال کئے جاتے ہیں جو بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اٹھانے کے ساتھ ساتھ مطلوبہ ہدف سے 10 میٹر کی اونچائی پر پہنچ کر زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ کر 30 سے 80 میٹر رداس میں موجود تمام اہداف کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر ڈالتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 939090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش