0
Monday 21 Jun 2021 17:34

کشمیر کی سیاسی جماعتوں ’کل جماعتی میٹنگ' میں شرکت کرکے اپنی بات رکھنی چاہیئے، اشوک کول

کشمیر کی سیاسی جماعتوں ’کل جماعتی میٹنگ
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے مودی حکومت کی مقبوضہ کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مجوزہ میٹنگ کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اس میٹنگ میں شرکت کر کے اپنی بات رکھنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بھارتی حکومت ان جماعتوں کی بات کو سنے گی اور اس معاملے میں جو ٹھیک ہوگا وہ اقدام کرے گی۔ اشوک کول نے ان باتوں کا اظہار ڈوڈہ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہل کی ہے یہ جموں و کشمیر کے مستقبل کے بارے میں ایک اچھی بات ہے، ہماری جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں ان کو اپنی بات رکھنی چاہیئے اور مجھے یقین ہے کہ حکومت ان کی بات سنے گی اور اس کے متعلق جو ٹھیک ہوگا اس کی طرف چلے گی۔

مجوزہ کل جماعتی میٹنگ کے متعلق پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کی میٹنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر اشوک کول نے کہا کہ وہ آپس میں میٹنگ کریں لیکن جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی اور بھلائی و بہبود کے لئے انہیں اس میٹنگ میں جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اس میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اگر کسی پارٹی کو دعوت نہیں دی گئی ہے تو اس کو اپنی طرف سے پہل کرنی چاہیئے۔ بتا دیں کہ نریندر مودی نے جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ 24 جون کو ایک میٹنگ طلب کی ہے۔ اس میٹنگ میں شرکت کرنے کے حوالے سے جہاں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے پارٹی میٹنگوں کا انعقاد کیا ہے وہیں گپکار الائنس کی بھی اس ضمن میں 22 جون کو میٹنگ ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 939250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش