0
Tuesday 22 Jun 2021 11:06

بھارت، کرورنا وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل کمی، 42640 نئے کیسز

بھارت، کرورنا وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل کمی، 42640 نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ مہلک وباء کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 42640 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ اسی عرصہ کے دوران 1167 افراد کی موقع ہوگئی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور حالیہ کچھ روز سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ ابھی تک ملک میں 29977861 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 389302 ہوگئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 81839 ہے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں 82 دنوں کے بعد پیر کو پہلی مرتبہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 400 سے کم ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 939397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش