0
Thursday 24 Jun 2021 23:01

کشمیر ایشو پر عوام ایک پیج پر جبکہ حکمران انٹرنیشنل ایجنڈے کو فالو کر رہے ہیں، سراج الحق 

کشمیر ایشو پر عوام ایک پیج پر جبکہ حکمران انٹرنیشنل ایجنڈے کو فالو کر رہے ہیں، سراج الحق 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حقیقی قیادت اور عوام نے دہلی میں سکرین کیا گیا تازہ مودی ڈرامہ بھی مسترد کردیا، بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو زیر اور تقسیم کرنے کے فاشسٹ ہتھکنڈے ناکام ہو گئے، پاکستانی حکمرانوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی کٹھن وقت میں کھل کر مدد نہیں کی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خارجہ پالیسی مکمل ناکام ہوگئی، کشمیر ایشو پر عوام ایک پیج پر جبکہ حکمران انٹرنیشنل ایجنڈے کو فالو کر رہے ہیں۔ تین برسوں میں پی ٹی آئی کی زیادہ توجہ کھوکھلے نعروں پر مرکوز رہی، حکومت کے پاس کافی وقت تھاکہ مضبوط خارجہ پالیسی تشکیل دی جاتی اور صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بنیادی ریفارمز متعارف کروائی جاتیں مگر موجودہ سیٹ اپ نے بھی عوام کا وقت ضائع کیا اور ملک کو تنزلی کی جانب دھکیلا، قوم اپنے اوپر مسلط ظالم اشرافیہ سے مکمل بیزار ہوچکی ہے، بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار ہے، پہلا ری ایکشن فلورملز کی جانب سے آیا، مارکیٹ میں آٹا کی قیمت مزید بڑھی یا شارٹیج ہوئی تو حکمران ذمہ دار ہوں گے۔ ایل پی جی، سی این جی اور پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کی منصوبہ بندیاں ہو رہی ہیں۔ جماعت اسلامی قوم پر مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتی۔ لٹیروں کی جیبوں سے پیسہ نکالنے کے دعویداروں نے مافیاز کی پوری سپورٹ کی اور انہیں اربوں روپے کمانے کا موقع دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مجلس عاملہ کے اجلاس میں جمعہ سے شروع ہونے والے مرکزی مجلس شوریٰ کے تین روزہ اجلاس کے ایجنڈے پر غور و غوض کے بعد اسے حتمی منظوری دی گئی۔ سراج الحق مجلس شوریٰ کے اجلاس کے اختتام پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ سراج الحق نے کہاکہ حکمرانوں کی اولین ذمہ داری تھی کہ مودی کے 5 اگست 2019ء کے اقدام کے بعد کشمیریوں کے حق میں تمام قومی اور انٹرنیشنل فورمز پر بھرپور آواز اٹھاتے، بیرون ملک پاکستانیوں کو متحرک کیا جاتا اور قومی قیادت اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مدد سے کشمیر پر نیشنل ایکشن پلان تیار کیا جاتا مگر بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔ کشمیری مسلسل بھارتی ظلم و جبر کے سائے تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام اور قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستانی قوم اور جماعت اسلامی ان کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 939903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش