0
Friday 25 Jun 2021 12:10

مودی سرکار کی چال ناکام ہو گئی

مودی سرکار کی چال ناکام ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ مودی سرکار کی چال ناکام ہو گئی جس سے مقبوضہ کشمیر میں رچایا جانے والا نیا ڈرامہ بھی فلاپ ہو گیا۔ مودی سرکار کی جانب سے حریت قیادت کو چھوڑ کر جن کشمیری رہنماؤں کو بلایا گیا انہوں نے یک زبان ہو کر آرٹیکل 370 کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔ مودی نے کشمیری رہنماؤں کو نئے انتخابات اور نئی حلقہ بندیوں پر راضی کرنے کی کوشش بھی کی جو کام نہ آئی۔ کشمیری رہنماؤں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت فوراً بحال کی جائے۔ واضح رہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں نیا ڈراما رچاتے ہوئے کشمیریوں کی نمائندہ کل جماعتی حریت کانفرنس کو نظرانداز کر کے سابق کٹھ پتلی وزرائے اعلیٰ سمیت 14 کشمیریوں کو نئی دہلی طلب کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 939971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش