0
Thursday 1 Jul 2021 23:49

جارح سعودی عرب کے "الودیعہ" فوجی اڈے پر 10 یمنی ڈرون طیاروں کا کامیاب حملہ

جارح سعودی عرب کے "الودیعہ" فوجی اڈے پر 10 یمنی ڈرون طیاروں کا کامیاب حملہ
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اپنے ایک پیغام میں اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے ملک میں تیار کردہ قاصف-2K خودکش ڈرون طیاروں کی مدد سے یمنی سرحد کے قریب واقع جارح سعودی فوجی اتحاد کے الودیعہ نامی فوجی اڈے کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں جنرل یحیی سریع نے لکھا ہے کہ 2 روز قبل 10 یمنی حملہ آور قاصف-2K ڈرون طیاروں نے جارح سعودی فوجی اتحاد کے الودیعہ نامی فوجی اڈے میں واقع کمانڈ و ٹریننگ سنٹر سمیت مختلف عمارتوں کو انتہائی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق اس آپریشن میں جارح سعودی فوجی اتحاد کے متعدد کمانڈروں سمیت 60 جارح فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ یمنی الاعلام الحربی کی جانب سے اس خصوصی آپریشن کی ویڈیو فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے، ملاحظہ کیجئے؛

خبر کا کوڈ : 941094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش