0
Saturday 3 Jul 2021 23:53

غاصب صیہونی فوجیوں کیجانب سے جان بچاتے "فلسطینی بچے" پر سیدھی فائرنگ

غاصب صیہونی فوجیوں کیجانب سے جان بچاتے "فلسطینی بچے" پر سیدھی فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے وحشی فوجیوں نے جان بچا کر بھاگتے کمسن فلسطینی بچے پر سیدھی فائرنگ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے ایک کمسن بچے پر، جو غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں سے خود کو چھڑوا کر بھاگ جانے پر کامیاب ہو گیا تھا، وحشی اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے سیدھی فائرنگ کی گئی تاہم زخمی ہو جانے کے باوجود بہادر فلسطینی بچہ اسرائیلی فوجیوں کے چنگل سے نکل بھاگا۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے اس منظر کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بہادر کمسن فلسطینی بچہ اپنے بچپنے کو صیہونی جیلوں کی نذر ہونے سے بچانے کی تگ و دو میں غاصب صیہونی فوجیوں کی سیدھی فائرنگ کا نشانہ تو بن گیا تاہم اس نے خود کو گرفتار نہیں ہونے دیا۔

خبر کا کوڈ : 941451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش