0
Sunday 4 Jul 2021 12:03

سوات میں پی ڈی ایم کا جلسہ عام، تیاریاں مکمل

سوات میں پی ڈی ایم کا جلسہ عام، تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام آج گراسی گراونڈ سوات میں جلسہ کیا جارہا ہے، جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسہ عام کررہی ہے، جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، جلسے سے مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، محمود خان اچکزئی اور آفتاب شیرپاؤ سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ جلسے کیلئے سواات کے مختلف علاقوں دیر، چترال، چارسدہ، صوابی، مردان سمیت دیگر اضلاع سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ صبح سے جاری ہے۔ پارٹی قائدین اور میڈیا کے لئے 2 اسٹیج سجائے گئے ہیں جب کہ شرکاء کے لئے 10 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہے، جلسہ گاہ میں جمعیت علماء اسلام کے 3 ہزار رضاکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ جلسہ گاہ کے باہر 1600 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 941502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش